موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ ،اب ڈرائیور ہی نہیں،مسافر بھی سیٹ بیلٹ باندھیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
( طیب سیف) موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ ،اب ڈرائیور کے ساتھ مسافر بھی سیٹ بیلٹ باندھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر موٹر وے پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا،پبلک ٹرانسپورٹ میں تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دیدیا ۔
خلاف ورزی پر جرمانہ اور موٹروے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
اس سے قبل سفر کرنے والے ڈرائیور کے لئے سیٹ بیلٹ لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن اب ڈرائیورز کے ساتھ مسافروں کو سیٹ بیلٹ باندھنا ہو گی ۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :