کراچی میں آرام باغ پولیس کا ماوا آپریشن، لاہور سے آئے تاجر کو گرفتار کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آرام باغ پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے آئے ایک تاجر کو ماوے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی عالم شاہ مزار کے قریب کی گئی جہاں حارث نامی تاجر کی گاڑی کو روکا گیا۔
ابتدائی طور پر پولیس نے دعویٰ کیا کہ گاڑی سے ماوے کی دو پڑیاں برآمد ہوئیں، تاہم بعد ازاں 45 پڑیاں برآمد ہونے کا مؤقف اختیار کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تاجر اسی رات ٹرین کے ذریعے لاہور واپسی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرام باغ تھانے کی حدود میں ہر گلی میں ماوا کھلے عام فروخت ہو رہا ہے، مگر کارروائی صرف باہر سے آنے والوں پر کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کر لیا
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے میں گرفتار زخمی ڈاکو پولیس اہلکار نکلا
کراچی:شہر قائد میں ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقابلے میں زخمی ہو کر اپنے دیگر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار ڈاکو پولیس اہلکار نکلا۔
ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ڈیفنس پولیس نے اتوار کی شب رات ڈھائی بجے کے قریب سی آر پٹہ کرسچن قبرستان ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں سہیل اور زبیر کو زخمی حالت میں تیسرے ساتھی عدنان کے ہمراہ گرفتار کیا جو کہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔
دونوں زخمی ڈاکوؤں کو ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں جبکہ زخمی ڈاکو سہیل پولیس کانسٹیبل ہے جو کہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں کورس پر گیا ہوا تھا۔
گرفتار زخمی ڈکیت سہیل کے پاس سے نائن ایم ایم پستول جبکہ زخمی ساتھی کے قبضے سے 30 بور پستول ملا تھا ، پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 125 موٹر سائیکل بھی کی تھی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور اس سے برآمد کیا گیا اسلحہ غیر قانونی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ۔