اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ملکی معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف ہیں، کیا اپوزیشن کو یہ قابل قبول نہیں ترسیلات زر 38 ارب ڈالر پہنچ گئی ہیں، کرنٹ اکائونٹ سرپلس 2.

1 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے، کیا آپ کو یہ قبول نہیں ؟ انہوں نے کہا معیشت کے حوالے سے عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی درجہ بندی میں واضح بہتری کی ہے، کیا یہ حقیت آپ کو تسلیم نہیں؟ انہوں نے کہا 9 مئی کو ایک سازش رچائی گئی، ریاستی اداروں پر حملے کئے گئے، اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں اور ان سزائوں کے تمام فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد ہوئے، اپوزیشن کو اسی بات کی تکلیف ہے سازش کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے اور انہیں ان کے جرائم کی سزا مل رہی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

امید ہے بابر اعظم آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی وہ اچھے ٹچ میں لگ رہے تھے، انہوں نے پریشر کو اچھا ہینڈل کیا۔جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا بدقسمتی سے بابراعظم رن آؤٹ ہوئے اور اس کا تعلق فارم سے نہیں ہے، امید ہے بابر اعظم آنے والی سیریز میں رنز کریں گے۔مائیک ہیسن کا کہنا تھا جیت کا کریڈ ٹ کپتان شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، کنڈیشنز سمجھ کر بولنگ میں اچھی تبدیلیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ سر ی لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلی ہوئی ہے، حسن نواز نہیں ہوں گے، حسن نواز فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں، وہ اچھا کھلاڑی ہے، سری لنکا کے خلاف عبدالصمد کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، عبدالصمد ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • غربت میں کمی اور حقیقی غربت
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف مقدمہ درج، ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن ویڈیوز کے ابلاغ کا الزام
  • امید ہے بابر اعظم آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم
  • اپوزیشن اتحاد کا 27 ویں ترمیم کیخلاف تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان
  • 27ویں ترمیم پر عوامی مشاورت ہونی چاہیے‘سراج الحق
  • قوانین کا مقصد عوامی مفاد ہے، سیاسی انتقام کے نکات نکال دیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد
  • سہیل آفریدی کے بہادر سپوتوں کے بارے بیانات دشمن کو خوش کرنے کی کوشش، معافی مانگیں، محسن نقوی: وزیراعلیٰ قومی یکجہتی برقرار رکھیں، فیصل کنڈی
  • سکیورٹی فورسز کیخلاف وزیراعلیٰ پختونخوا کی ہرزہ سرائی ناقابلِ برداشت ہے، محسن نقوی
  • ایران کیخلاف پابندیوں کے بارے ٹرمپ کا نیا دعوی