کراچی؛ حادثے میں بہن بھائی کی ہلاکت، تحقیقات کیلیے 4رکنی ٹیم تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کراچی:
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے راشد منہاس روڈ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے خونی حادثے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی زیر نگرانی ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹیم کے اراکین میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون انعم تجمل ٹیم میں شامل ہوں گے۔
تحقیقاتی ٹیم آتشزدگی کے ان واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹھوس کوششیں کرے گی، ٹھوس شواہد کے ساتھ تمام پہلوؤں سے تفتیش مکمل کی جائے، تحقیقاتی ٹیم تفتیش میں مدد کے لیے کراچی رینج کے کسی بھی افسر کو شریک کر سکتی ہے، تحقیقات کے دوران ہونے والی پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو دی جائے۔
واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تھانہ یوسف پلازہ اور ایف بی انڈسٹری ایریا کی حدود راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روند ڈالا تھا جس میں بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہوئے تھے، خوفناک خونی حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
گورنر سندھ کا ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس
فائل فوٹوگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے پر مشتعل شہری قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔
گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے، سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والی ڈمپر مافیا کو لگام دے۔
واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگیا ہے۔
حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپروں کو آگ لگادی۔