آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں واقع کلی لنڈی کی تنگ و تاریک گلیوں میں ایک گھریلو جھگڑا خوفناک سانحے میں بدل گیا۔

پولیس کے مطابق شوہر نے اس وقت بیوی پر فائرنگ کر دی جب اس نے اسے دوسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کیا، گولی لگتے ہی خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا

ایف آئی آر کے مطابق شوہر کافی عرصے سے بیوی پردوسری شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا مگر وہ مسلسل انکار کرتی رہی۔

اسی انکار نے پیر کی شام اچانک ایک تلخ بحث کو جان لیوا انجام تک پہنچا دیا، قتل کے اس واقعے کی خبر پھیلتے ہی محلے بھر کی فضا سوگوار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے جرم کے بعد بیوی کی لاش کو خاموشی سے بوستان قبرستان میں دفنانے کی کوشش کی، مگر اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تدفین ناکام بناتے ہوئے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں قتل کی انوکھی واردات میں ملوث جوڑا 3 سال بعد کیسے گرفتار ہوا؟

مقتول خاتون کی لاش سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی، جہاں پوسٹ مارٹم میں خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات کی بھی تصدیق ہوئی۔

کلی لنڈی محلے کے رہائشی قتل کی اس واردات پرغم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں، پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انویسٹی گیشن بیوی دوسری شادی شوہر قتل کلی لنڈی کوئٹۃ

متعلقہ مضامین

  • صائم ایوب نے ٹی20 کرکٹ میں بدترین ریکارڈ برابر کردیا
  • وافی انرجی نے پلاسٹک ویسٹ سے تعمیر شدہ دوسرا فیول اسٹیشن راولپنڈی میں قائم کردیا
  • ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی
  • جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کو محدود کیے جانے کا امکان
  • ملک میں سولر پینلز کے استعمال کا بڑھتا رجحان، ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کر دیا
  • کرکٹ: بھارت اور پاکستان کی ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کے خلاف شکایت
  • دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
  • پاک سری لنکا میچ: ابرار احمد اور ہسارنگا کی شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ، ایک دوسرے سے گلے ملے
  • ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سُپر4 کے اہم میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ
  • جب دن اور رات برابر ہو جائیں تو یہ کس بات کا اعلان ہوتا ہے؟