وزیر اعلیٰ کے پی کا مستونگ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کوئٹہ:
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، اور کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں دہشت گردوں کا حملہ، میجر رضوان طاہر سمیت 3 جوان شہید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے میں میجر محمد رضوان طاہر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس بھی شامل ہیں۔
31 سال کے میجر محمد رضوان طاہر شہید کا تعلق نارووال سے تھا، 37 سال کے شہید نائیک ابنِ امین ضلع صوابی کے رہائشی تھے جبکہ 33 سال کے شہید لانس نائیک محمد یونس کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی
بیان میں مزید کہا گیا کہ میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا انہوں نے ہمیشہ فرنٹ لائن سے اپنے جوانوں کی قیادت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسزبھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔
مزید :