وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو اسپتال کے کنسیپٹ ڈیزائین، بورڈ کی تشکیل، اراضی اور اسپتال سے متصل مجوزہ کمرشل سینٹر کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ کنسیپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تعیناتیاں حتمی مراحل میں ہیں.

 اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تعمیر کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کیلئے جیو ٹیک اسٹڈی اور اسپتال کے اسلام آباد اور گرد و نواح کے رہائشیوں پر اثرات کی افادیت میں اضافے کیلئے سوشل امپیکٹ اسٹڈیز جاری ہیں. اجلاس کو مختلف اقدامات کی معینہ مدت اور اہداف پر بھی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، چیئرمین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔

پیر کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گوادر شپ یارڈ کے لیے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے اسحاق ڈار اور مارکو روبیو ملاقات میں کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟

اجلاس کے دوران وزارت دفاعی پیداوار نے مجوزہ منصوبے کے لیے دستیاب مختلف زمینوں، متوقع آمدنی کے ذرائع اور متعلقہ اعداد و شمار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دستیاب مقامات کی جانچ کے لیے کسی تیسرے فریق سے پیشہ ورانہ تجزیہ کروایا جائے گا تاکہ منصوبے کے لیے موزوں ترین جگہ کا انتخاب کیا جا سکے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ گوادر شپ یارڈ کا قیام مقامی لوگوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہی ممکن ہوگا، اور حکومت مقامی مفادات کو ہر صورت مقدم رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں گہری دلچسپی، اہم منصوبے تکمیل کے مراحل میں

اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء برائے دفاعی پیداوار، منصوبہ بندی و ترقی، بحری امور، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری وزارت بحری امور، رکن بلوچستان اسمبلی ہدایت اللہ اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

منصوبے کو گوادر کی ترقی میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی سطح پر روزگار، معاشی سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان روز گار گوادر شپ یارڈ مقامی آبادی نائب وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت
  • وزیرِ اعظم کا اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد نالوں سے متصل رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت کا نوٹس
  • اسلام آباد میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا
  • اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات
  • ایف بی آر میں اصلاحات سے جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے: وزیر اعظم
  • چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت
  • گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار
  • ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں: وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں اجلاس سے خطاب
  • موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کا جدید نظام قائم کیا جائے، وزیرِ اعظم