اپنے بیان میں ترجمان اربعین فاؤنڈیشن نے کہا کہ آج آٹھ سفر تک اداروں کیجانب سے بارڈر کھولنے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ زائرین کی امیدیں کم ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اربعین فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتان اور ریمدان بارڈر کو زائرین کرام کے لئے کھولنے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ تفتان اور ریمدان بارڈر پر زائرین کرام کی خدمت کرنے والے سماجی ادارے اربعین فاؤنڈیشن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج آٹھ صفر المظفر کا دن بھی گزر گیا، لیکن پاکستان اور ایران کے بارڈرز نہ کھل سکیں۔ حقیقیت یہ ہے کہ اب تک اداروں کی طرف سے بارڈر کھولنے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستانی زائرین کی امیدیں کم ہو رہی ہیں۔ مظلوم کربلا کی زیارت کے لئے دل بے تاب ہے، لیکن راستے بند ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کوئی پیشرفت نہیں اربعین فاؤنڈیشن

پڑھیں:

 مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ، کیاچیزسستی ہوئی اورکیامہنگی؟ 

ایک ہفتے میں 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
 ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.98 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک کمی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی آئی ۔
 ایک ہفتے میں دال مونگ 6 روپے تک سستی ہوئی،جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 71پیسے کی کمی آئی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں زائرین کے قافلے ریمدان بارڈر کیلئے روانہ ہونگے، ایم ڈبلیو ایم
  • ایم ڈبلیو ایم کا 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر تک احتجاجی مارچ کا اعلان
  • زائرین کو زمینی سفر سے روکنے سے متعلق ترجمان شاہد رند کا موقف آگیا
  • آلو کی ابتدا ٹماٹر سے ہوئی، نئی تحقیق میں آلو کے ارتقا سے متعلق حیران کن انکشافات
  • آپریشن مہادیو سے متعلق کسی بھی بھارتی دعوے کی ہمارے سامنے کوئی اہمیت نہیں: پاکستان
  • عوام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ریمدان بارڈر پر احتجاج میں شامل ہونگے، علامہ صادق جعفری
  •  مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ، کیاچیزسستی ہوئی اورکیامہنگی؟ 
  • آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ
  • آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ