کانفرنس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین پر جانے والے زائرین کے زمینی رستوں پر پابندی مذہبی و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بلوچستان اربعین حسینؑ کے لئے عراق روانگی سے قبل دفعہ 144 کا نفاز سازش ہے، زیارات پر جانا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت زائرین سے پابندی ہٹانے کے موقف کا کوئی مثبت جواب نہیں دے رہی، پابندی لگانے سے پہلے اور بعد میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، زمینی راستے سے زیارت پر جانے کیلئے کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، جن زائرین کے ایرانی ویزے لگ چکے ہیں اپنے سفری سامان سمیت تیار رکھیں، 6 اگست کو زائرین کے ہمراہ کراچی سے ریمدان بارڈر مارچ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی میں مسجد امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں منعقدہ زائرین امام حسینؑ کانفرنس کے صدارتی خطاب میں کیا۔ کانفرنس چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے کراچی سے ریمدان بارڈر مارچ کے اعلان کے حوالے سے منعقد کی گئی انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں عالمی اربعین چہلم امام حسینؑ 20 صفر، 15 اگست کے دن ہوگا، عالمی اربعین پر پاکستان سے بھی لاکھوں عزاداران زمینی و ہوائی رستوں سے شرکت کریں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین پر جانے والے زائرین کے زمینی رستوں پر پابندی مذہبی و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بلوچستان اربعین حسینؑ کے لئے عراق روانگی سے قبل دفعہ 144 کا نفاز سازش ہے، زیارات پر جانا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

کانفرنس کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں علامہ احمد اقبال رضوی سمیت دیگر رہنماؤں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے مطابق تمام زائرین قافلے زیارت اربعین کے لیے 06 اگست کو دوپہر 3 بجے کراچی شاہراہ پاکستان سے ریمدان بارڈر کے لیے نکلیں گے جس کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے، کاروان میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران زائرین کو الوداع کے لیے قافلوں کی صورت ساتھ چلیں گے۔ کانفرنس میں زیارات ٹریول و ٹور آپریٹرز، قافلہ سالار، پلگرم ایسوسی ایشن کے رہنما، ہیئت آئمہ مساجد کے رہنما مولانا صادق تقوی، مولانا حیدر عباس، مولانا نعیم الحسن، مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ سبط حیدر، آئی او کے رہنما شمس الحسن، آئی ایس او کے رہنما غیور عباس، مرکزی تنظیم عزاداری کے سربراہ ایس ایم نقی، مرکزی تنطیم عزاء کے صدر غفران مجتبیٰ، اسکاؤٹس رابطہ کونسل کے محمد رضا، بوتراب اسکاؤٹس کے محمد مہدی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، مولانا حیات عباس، مولانا نشان حیدر، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر، زین رضوی سمیت مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری زائرین کے کے رہنما

پڑھیں:

پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند

پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم آمدورفت و تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے، جس کے باعثقومی خزانے کو یومیہ 25 ملین سے زائد، جبکہ تاجر و ٹرانسپورٹرز کو کروڑوں روپے یومیہ نقصان ہورہا ہے۔بارڈر بند ہونے سے طورخم سے کراچی تک ہزاروں ٹرانزٹ ٹریڈ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جبکہ بندش کے باعث افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی بھی بری طرح متاثر ہے. جمرود و پاک افغان شاہراہ پر سینکڑوں کڈوال پھنس چکے ہیں، جن میں خواتین بوڑھے بچے سمیت مرد شامل ہیں۔پاک افغان طورخم بارڈر کے بند ہونے پر تاجر کا کہنا ہے کہ تاجر و ٹرانسپورٹرز سب پریشان ہیں اور یومیہ کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے، لوڈ گاڑیوں کے ٹائر خراب ہونے لگے ہیں اور ڈرائیورز کے اخراجات ختم ہوگئے ہیں۔طورخم بارڈر بندش سے دو ہزار سے زائد مقامی مزدور و کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس بے روزگار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی منظرنامے میں ہلچل! سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی قیادت کے درمیان سیاسی رابطے تیز
  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
  • پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
  • ایک روز کے دوران صرف چمن بارڈر سے 10 ہزار افغان مہاجرین واپس اپنے وطن روانہ
  • تحریک ختم نبوت آزاد کشمیروجمعیت علما اسلام جموں و کشمیر کے رہنما کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
  • ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری