وادی کشمیر میں نوجوانوں کیلئے "حماسہ حسینی" کے عنوان سے تین روزہ علمی ورکشاپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ورکشاپ کے حوالے سے آغا سید عابد حسین الحسینی نے بتایا کہ شرکاء کی دلچسپی، اساتذہ کی محنت اور علمی ماحول قابل تعریف رہا۔ اسلام ٹائمز۔ تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹوٹ کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ علمی و فکری ورکشاپ "حماسہ حسینی، میراث جاودان" کے حوالے سے انسٹیٹوٹ کے سربراہ آغا سید عابد حسین الحسینی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ورکشاپ یکم تا 3 اگست کو مختلف علمی، تربیتی اور روحانی نشستوں کے ساتھ کامیابی سے منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں متعدد ممتاز اساتذہ نے موضوع کی مناسبت سے دروس دئے اور شرکاء نے بھرپور علمی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں کل 18 افراد نے رجسٹریشن کروائی تھی جن میں سے 13 شرکاء نے عملی طور پر شرکت کی۔ ورکشاپ کا افتتاح جمعہ کے روز صبح 10 بجے ہوا جس میں مولانا ملک توفیق نے صدارت کرتے ہوئے شرکاء کو ورکشاپ کے اہداف، شیڈول اور طریقۂ کار سے روشناس کرایا۔
ابتدائی تعلیمی نشست میں مولانا ملک توفیق نے "خودسازی" کے عنوان پر گفتگو کی، جب کہ بعد ازاں مولانا بلال علی نے "قرآن مجید اور نماز" کے موضوع پر خطاب کیا۔ آغا سید طاہر موسوی نے "بنی امیہ کے مظالم" کے حوالے سے جامع گفتگو کی اور مولانا ریاض احمد نے "حماسہ حسینی، میراث ماندگار" پر پُرفکر اور مؤثر خطاب کیا۔ ڈاکٹر آغا سید سبط الحسن ہمدانی نے "کربلا اور حفظان صحت" کے موضوع پر منفرد اور عملی گفتگو کی۔ اس علمی و تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے آغا سید عابد حسین الحسینی نے بتایا کہ شرکاء کی دلچسپی، اساتذہ کی محنت اور علمی ماحول قابل تعریف رہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے حوالے سے بتایا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔