Islam Times:
2025-09-18@12:35:59 GMT

مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT

مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

ایرانی صدر نے آج سہ پہر کو وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، جس میں انہوں نے خطہ میں قیام امن سمیت مختلف سماجی و تجارتی امور تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وفد کی جانب نے آج کئی ایم او یوز پر دستخط کئے ہیں، اور مفاہمتی یادداشتیوں کا تبادلہ بھی کیا گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے معزز مہمان کو رخصت کیا، انہوں نے مسعود پزشکیان کو دورے کا تصویری البم بطور یادگاری تحفے کے طور پر پیش کیا۔ 2 روزہ دورے کے آخری روز مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزار، انہوں نے آج سہ پہر کو وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، جس میں انہوں نے خطہ میں قیام امن سمیت مختلف سماجی و تجارتی امور تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وفد کی جانب نے آج کئی ایم او یوز پر دستخط کئے ہیں، اور مفاہمتی یادداشتیوں کا تبادلہ بھی کیا گیا، بعد ازاں مسعود پزشکیان نے پاکستان ایران تجارتی فورم میں بھی وفد کے ہمراہ شرکت کی اور پاکستان اور خصوصی طور پر شہباز شریف کی طرف سے مہمان نوازی کا شکریہ ادا بھی کیا۔

ایرانی صدر نے آخری ملاقات اپنے ہم منصب آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں کی، جہاں دونوں راہنماؤں نے دونوں ممالک کے وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ واضح رہے ایرانی صدر مسعود پزشکیان دورے کا پہلا روز لاہور میں گزارنے کے بعد اسلام آباد آئے تھے، لاہور میں انہوں نے مزار اقبال پر بھی حاضری دی، انہوں نے اپنی گفتگو میں علامہ اقبال کی شاعری کو مشعل راہ قرار دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسعود پزشکیان انہوں نے بھی کی

پڑھیں:

وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔یہ ملاقات اسلام آباد اور تہران کی جانب سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جاری کوششوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے
  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ قطرمکمل؛ وطن واپس روانہ
  • دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات