صدر مملکت سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
صدر مملکت سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان وفد کے ہمراہ ایوان صدر پہنچ گئے ہیں۔ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے معزز مہمان کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا، اس موقع پر دونوں صدور کے درمیان خیرسگالی کلمات کا تبادلہ ہوا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر آمد کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی صدر مملکت آصف زرداری کے ہمراہ موجود تھے جبکہ ایوان صدر میں مسعود پزشکیان اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
بعدازاں صدر مملکت آصف زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، صدر زرداری نے اپنے ایرانی ہم منصب کا ایوانِ صدر میں پرتپاک خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔دونوں رہنماوں نے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مربوط سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زوردیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر آصف زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی موقف کو سراہا، انہوں نے خطے میں تعاون کے لیے تہران کی مستقل حمایت پر تشکر کا اظہار کیا اور مشکل وقتوں میں ایران کی یکجہتی پرشکریہ ادا کیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔آصف زرداری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جموں و کشمیر پر بھارتی مظالم پر کشمیری عوام کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی جبکہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات کوخراج تحسین پیش کیا۔
صدر آصف زرداری نے امید ظاہر کی کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی قیادت اور عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپانی کی سطح بلند، تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے پانی کی سطح بلند، تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں امدادی کھیپ روانہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا، سپرد خاک عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی پی ٹی آئی کے 5 اگست احتجاج پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایرانی صدر مسعود پزشکیان مسعود پزشکیان کی صدر مملکت
پڑھیں:
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ اجلاس اسرائیل کے حالیہ قطر پر حملے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوحہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔