صدرِ آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا ایوانِ صدر آمد پر پُرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان کے لیے ایران کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں برادر ممالک کو وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کی بنیاد مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر ہے، اور یہ رشتہ وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔
دونوں صدور نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مربوط سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کے لیے باہم تعاون جاری رکھیں گے ۔ صدر زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کی تعریف کی اور تہران کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
صدر نے جموں و کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضےکے خلاف ایران کی عوامی و اخلاقی حمایت، خاص طور پر رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے، پر شکریہ ادا کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی عوام کی جرات، استقامت اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستانی قیادت اور عوام کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے پُرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ صدر پزشکیان کا موجودہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور خطے میں پائیدار امن و ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔

اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔

وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کی اُرمچی میں چینی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے اہم ملاقات
  • وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور مالدیپ کے اسپیکرز کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاک ایران باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار
  • دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات