حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں حد تک کمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی کی گئی ہے. جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے کی کمی کی گئی ہےاور اس کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر قرار دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عوام کیلئے خوشخبری! یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کے نرخ میں 9.07 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بتایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بھی بتائی جارہی ہے جس کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی ہو رہا ہے۔
صنعتی ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی 283.35 روپے سےکم ہو کر 280.62 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔تاہم مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے اضافے کے ساتھ 181.33 روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے اضافے کے ساتھ 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09روپے فی لٹر ہو جائے گی۔