Daily Mumtaz:
2025-09-17@23:36:46 GMT
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
پیٹرول مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی نئی قیمت
پڑھیں:
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔