حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
اوگرا نے اس حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی تھی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے اور گزشتہ ماہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
یہ کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اس سے قبل اوگرا نے جمعرات کے روز اگست کے لیے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق فی کلو قیمت میں 17 روپے 74 پیسے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ ٹیرف وار: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو استعمال کے لیے 11.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوگرا ایل پی جی پیٹرول تیل ڈیزل قیمتیں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوگرا ایل پی جی پیٹرول تیل ڈیزل قیمتیں کی قیمتوں میں کی گئی ہے کا اعلان کی قیمت پیسے فی کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔