سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
کراچی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 303 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔
مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کی کمی سے 3لاکھ 53 ہزار روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار 641روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 63روپے کی کمی سے 3ہزار 900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 53روپے کی کمی سے 3ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر کی کمی
پڑھیں:
ڈالر کتنا گرنے والا ہے، کیا اب یہ آپ کو بیچ دینے چاہییں؟
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی آرہی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے سستا ہوگیا جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر 283 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر اسمگلنگ: طورخم بارڈر کا ڈالر ریٹ سے کیا تعلق؟
ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ ڈالر کو 270 روپے سے 288 روپے تک آنے میں 2 سال لگے تھے لیکن اب ڈالر کو گرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
ملک بوستان کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کو لگتا تھا یہ وقتی کمی ہے لیکن اب لوگ یقین کرنے لگے ہیں کہ واقعی ڈالر گر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر روپے کے مقابلے میں کچھ عرصے میں 270 روپے تک آئے گا اور ہماری کوشش رہے گی کہ یہ مزید گر کے 250 تک چلا جائے، انکا کہنا تھا کہ ڈالر خریدنے والا اس وقت کوئی نہیں سب ڈالرز بیچنے آرہے ہیں 15 سے 20 ملین ڈالر نہ بکنے کی وجہ سے ہم روزانہ بینکوں کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیے: ڈالر کو مصنوعی طریقے سے مہنگا رکھا جارہا ہے، وزیراعظم نوٹس لیں، پاکستان بزنس فورم کا مطالبہ
ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز اس امید سے تھے کہ ڈالر 290 روپے کو جائے گا لیکن ان کی امیدیں بھی دم توڑ چکی ہیں، یہ ایک حقیقت ہے کہ ڈالر گر رہا ہے اور مزید گرے گا جس کے پاس بھی ڈالرز ہیں وہ بیچیں۔
ان کا کہنا ہے حکومت پاکستان اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ روپے کے استحکام کے لیے جو ممکن ہوسکے وہ کریں۔
ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے سیکریٹری ظفر پراچہ نے وی نیوز کو بتایا کہ بینکوں اور کچھ ایکسچینج کمپنیز نے ملکر ڈالر کا ریٹ بڑھایا جو اسکرین پر 285 تھا اور مارکیٹ 290 میں بکتا رہا اس بات کو ہم نے جہاں ضروری تھا وہاں رکھا اور اس پر نہ صرف ایکشن ہوا بلکہ ڈالر نیچے آنا شروع ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
ظفر پراچہ نے کہا کہ ملک کے اندر بارڈرز پر ہر جگہ ڈالرز پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے اور ان اصلاحات کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ ڈالر بہت جلد 270 روپے کا ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کو ڈالرز سے کمانا تھا وہ سمجھتے تھے کہ ڈاکر 290 سے اوپر جانے والا ہے ہوا کچھ یوں کہ ڈالر نیچے آرہا ہے اور مزید نیچے آئے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ڈالر ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان ڈالر کیا ڈالر بیچ دیں گرتا ہوا ڈالر