عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے مقرر کردی۔
خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اور اوگرا سمیت متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول7 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اورپیٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے سے کم کرکے264 روپے 61 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 284 روپے 35 پیسے تھی۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی میں بھی 3 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔اس سے قبل پیٹرول پرلیوی 78 روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 77 روپے تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچھبیس نومبر احتجاج کیس، عدالتی حکم پر پی ٹی آئی 65رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل چھبیس نومبر احتجاج کیس، عدالتی حکم پر پی ٹی آئی 65رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر ریاست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے، وزیراعظم ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز کے لیے چار تبدیلیوں کا اعلان معروف امریکی سیاستدان محمد عارف کا وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیٹرول کی حکومت نے کی قیمت
پڑھیں:
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
ویب ڈیسک: ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور پاسپورٹ پروڈکشن پراسس کا جائزہ لیا۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ہائی کمشنر کو پاسپورٹ پروڈکشن میں جدید سہولتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
انہیں جدید پاسپورٹ لیمی نیشن، سیکیورٹی فیچرز اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فراہم کی جانے والی آسان آن لائن سروسز سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے، جو محکمہ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
بنگلادیشی ہائی کمشنر نے جدید پروڈکشن سہولتوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محکمہ جاتی اصلاحات کو سراہا اور پاسپورٹ پروڈکشن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی سی سی کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کرنا یقینی طور پر ایک بڑا کارنامہ ہے جو پاکستان کے جدید نظام کی عکاسی کرتا ہے۔