پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 7 پیسے تک کمی کا امکان ہے کیونکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے7 پیسے اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3 روپے 73 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان 31 جولائی کو وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 7 پیسے تک کمی کا امکان ہے کیونکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے7 پیسے اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3 روپے 73 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی فی بیرل قیمت 75.
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 168 روپے 73 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے، ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ شامل کرکے پیٹرولیم کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ 31 جولائی کو وزارت خزانہ کو بھجوایا جائے گا اور وزارت خزانہ ریونیو اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہوگا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی صورت میں بھی عوام کو ریلیف نہیں ملے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی ایکس ریفائنری قیمت میں کمی کا امکان کہ پیٹرول پیٹرول کی میں 9 روپے سے کم ہو
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی ہوگی، جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 69 روپے 44 پیسے کم ہو جائے گی۔
اس کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,378 روپے 89 پیسے ہوگی اور ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے اس سے پہلے بھی گزشتہ چند ماہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی تھی:
جون میں فی کلو 4.63 روپے اور 11.8 کلو سلنڈر 54.60 روپے سستا ہوا۔
جولائی میں فی کلو 7.43 روپے اور سلنڈر 87.71 روپے کم ہوا۔
اگست میں فی کلو 17.73 روپے اور سلنڈر 209.24 روپے کمی ہوئی۔
ستمبر میں فی کلو 1.18 روپے اور سلنڈر 13.89 روپے سستا ہوا۔
اکتوبر میں فی کلو 6.71 روپے اور سلنڈر 79.14 روپے کمی کی گئی۔
یہ سلسلہ صارفین کے لیے ایل پی جی کو مہنگا ہونے سے بچانے اور توانائی کی قیمتوں میں استحکام لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔