مونٹریال: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان قربتوں کی خبریں زور پکڑ گئی ہیں، جب دونوں کو مونٹریال کے ایک پرتعیش ریسٹورینٹ میں ایک ساتھ کھانا کھاتے دیکھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے ریسٹورینٹ میں تقریباً دو گھنٹے گزارے۔ ذرائع کے مطابق شام کا آغاز کاک ٹیلز سے ہوا، جبکہ دونوں نے ٹونا، لوبسٹر اور ایسپراگس سمیت مختلف کھانوں سے لطف اٹھایا۔

یہ افواہیں اس وقت مزید شدت اختیار کر گئیں جب امریکی میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر منظرِ عام پر آئی، جس میں وہ ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم، ملاقات کی نوعیت کے حوالے سے نہ جسٹن ٹروڈو، نہ کیٹی پیری اور نہ ہی ریسٹورینٹ انتظامیہ نے کوئی تبصرہ کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں شخصیات حال ہی میں اپنی پچھلی محبتوں سے علیحدہ ہو چکی ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی گریگوار سے 18 سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ کیٹی پیری نے اسی ماہ اپنے ساتھی اور اداکار اورلینڈو بلوم سے تعلق ختم کر دیا۔

ٹرمپ کی یہ مہم امریکی عوام کو مہنگی ادویات کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ایک بڑا قدم تصور کی جا رہی ہے

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری

پڑھیں:

پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی جہاز فٹنر جیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ کا جہاز شمشیر نے امریکی بحریہ کے جہاز فٹنر جیرالڈ کے ساتھ شمالی ہند میں مشق کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ تھا۔ مشق میں کئی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد باہمی ہم آہنگی بڑھانا تھا۔ مشق کا انعقاد دونوں بحری افواج کے میری ٹائم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ گئیں
  • کوئٹہ، دو کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد، تفتیش جاری
  • پاکستان اور  امریکا کے درمیان  تاریخی تجارتی معاہدے پر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کا پیغام جاری کردیا
  • پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی جہاز فٹنر جیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق 
  • امریکی گلوکارہ کیساتھ کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا معاشقہ؛ سچ کیا ہے؟
  • پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق
  • سابق کینیڈین وزیراعظم کی امریکی گلوکارہ سے قربتیں، سیر و تفریح اور پرتعیش عشائیہ
  • پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کیساتھ شمالی بحر ہند میں مشق
  • پاک امریکہ تعلقات میں بہتری !