مودی سرکار کو اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلیے فیک انکاؤنٹرز کا سہارا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
بھارتی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازشوں میں سے ایک فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ بھی ہے۔
قوم پرستی کے جنون کو ہوا دینے کے لیے آپریشن "شیو شکتی" فیک انکاونٹرز کی ایک اور قسط ہے۔ مودی سرکار نے مصنوعی بیانیہ بنانے کے لیے 2 بے گناہ افراد کو ایل او سی پر شہید کر دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر 2دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔ اس حوالے سے بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پونچھ کے قریب ایل او سی پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 3 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔ آپریشن شیو شکتی انٹیلیجنس یونٹس اور پولیس میں باہمی اشتراک سے کیا گیا ۔
سوچے سمجھے اسکرپٹ کے تحت کارروائیاں ملٹری ازم کے فروغ کی ناکام کوشش ہیں۔ ان بھارتی آپریشنز کے وقت کا تعین اور کارروائی کا طریقہ کار کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ایسی کارروائیاں تنقید کو دبانے ، بدعنوانی، مہنگائی اور پالیسی کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
بی جے پی کی حکومت اندرونی اختلافات، معاشی زوال اور انٹیلیجنس ناکامیوں پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔ مودی سرکار اندرونی بحران چھپانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر مصنوعی فرضی خطرات کھڑے کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مودی سرکار
پڑھیں:
بھارت نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کےلئے ایف اے ٹی ایف میں درخواست دے دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں بطور ثبوت جمع کروا دیا۔
جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔جس پر بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ 21 اکتوبر 2022ء کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعد پاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کر دی
مزید :