Daily Mumtaz:
2025-08-01@08:01:24 GMT

یٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT

یٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اگست 2025 کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے آج پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جس کے تحت سُپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم فی لیٹر ہوگی جو جولائی میں 2.7 درہم تھی۔
اسپیشل 95 کی قیمت 2.

57 درہم فی لیٹر ہوگی جو اس سے قبل 2.58 درہم تھی۔
اسی طرح ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.50 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جو جولائی میں 2.51 درہم تھا۔ ڈیزل کی قیمت 2.78 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 2.63 فی لیٹر تھی۔
دس سال قبل یکم اگست کو متحدہ عرب امارات نے بتایا تھا کہ ایندھن کی قیمتیں عالمی نرخوں کے مطابق ہوں گی، انہیں ڈی ریگولیٹ کر دیا جائے گا اور اب ہر مہینے کے آخر میں نرخوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔
چونکہ ایندھن کی قیمتیوں کا براہ راست اثر افراط زر پر پڑتا ہے لہٰذا پیٹرول کی مستحکم قیمت نقل و حرکت کے اخراجات اور دیگر اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر سب سے کم پیٹرول کی قیمتوں کے ساتھ 25 ممالک میں شامل ہے جس کی اوسطاً 2.58 درہم فی لیٹر ہے۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: درہم فی لیٹر ڈیزل کی کی قیمت

پڑھیں:

پٹرول 7. 54 روپے لٹر سستا، ڈیزل 1.48 روپے لٹر مہنگا، ایل پی جی 17.74 روپے کلو سستی

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے)  حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔  پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے، پٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اپنے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی کر دی۔  ایل پی جی کا 11.8 کلو کا  گھریلو سلنڈر 209 روپے 24 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 215 روپے37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کے11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 541 روپے مقرر کر دی گئی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے  ہو گیا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر لیوی 77 روپے 01 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 78 روپے 02 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
  • پٹرول 7. 54 روپے لٹر سستا، ڈیزل 1.48 روپے لٹر مہنگا، ایل پی جی 17.74 روپے کلو سستی
  • عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی
  • پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی بڑی کمی، نوٹی فیکیشن جاری
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان
  • پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
  • یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا، لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان
  • عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان