بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
ملک بھر میں ایک ماہ کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے اور اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کا بھی حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ذرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ ایک ماہ کیلئے بجلی فی یونٹ 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے، اس منظوری کی صورت میں صارفین کو 8 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر ریٹ بڑھتے رہے تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔چیئرمین نیپرانے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سرکلر ڈیٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔