چینی سستی نہ ہو سکی، لاہور میں غائب، شکر مہنگی، معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اسلام آباد؍ لاہور (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت چینی کی طے شدہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت بدھ کو چینی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت 165 روپے ایکس مل قیمت اور 173 روپے ریٹیل قیمت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان قیمتوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کے معاشی استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ حکام نے وزیر اعظم کو بتایا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ علاوہ ازیں ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی۔ حیدر آباد میں چینی 190 سے 200 روپے کلو ہو گئی۔ ریٹیل بازار میں چینی 180 سے 190 روپے کلو ہو گئی۔ لاہور کی بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔ کوئٹہ میں بھی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔ دکانوں پر 185 سے 190 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ پشاور میں ایک کلو چینی 180 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔ لاہور میں شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کا تنازع برقرار ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کر رہے۔ کوآرڈی نیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ چینی قیمتوں کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ ایک آدھ دن میں کنٹرول میں آ جائیں گی۔ اضافی چینی ہو تو برآمد نہ کریں تو اس کا کیا کیا جائے گا؟۔ علاوہ ازیں چینی کی قلت نے عوام کو شکر خریدنے پر مجبور کر دیا، شکر کی قیمت میں بھی 20روپے کلو تک اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل میں فی کلو شکر کی قیمت 20روپے اضافے سے240روپے تک پہنچ گئی جبکہ پرچون میں شکر 260کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ دیسی شکر 350روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ لاہور مارکیٹ میں سپلائی معطل ہونے سے چینی کی قلت شدت اختیار کر گئی۔ عوام کو 200روپے کلو میں بھی چینی دستیاب نہیں ہے۔ بڑے ڈیلرز کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے سپلائی نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے چینی کی قلت نے شدت اختیار کر لی ہے۔ پرچون دکانداروں کے پاس چینی ختم ہو گئی ہے اور اب شہریوں کو 200روپے کلو بھی دستیاب نہیں۔ چند بڑے سٹورز اور دکانداروں کے پاس چینی موجود تاہم وہ بھی 200روپے کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔ صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور طاہر ثقلین بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کا متعلقہ محکمہ شوگر ملز اور ڈیلرز سے پوچھ گچھ کرنے کے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو جرمانے اور گرفتاریاں کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ علاوہ ازیں دوسری جانب حکومتی سطح پر پنجاب بھر میں مصنوعی چینی بحران پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام فیلڈ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد جبکہ لاہور میں چینی نایاب ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور اور اسلام آباد میں کل ہونے والی ملاقاتیں بھی عملی طور بے نتیجہ نکلیں۔کریانہ مرچنٹس نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں 165 روپے کلو ہول سیل چینی فراہم کی جائے تو ہم 173 روپے کلو پر فروخت کرنے کو تیار ہیں۔ دوسری جانب، انتظامیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہنگی چینی فروخت کرنے اور ذخیرہ کرنے پر 127 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 7 دکانداروں کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 2 لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، 4 دکانیں سیل بھی کی گئیں۔ دریں اثناء علاوہ ازیں کین کمشنر پنجاب نے صوبے کے مختلف ڈویژنز میں فراہم کی گئی چینی کے سٹاک کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کے لیے مجموعی طور پر 1 لاکھ 40 ہزار 431 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی۔ پرائس کنٹرول کے حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چینی سٹاک کی وافر دستیابی اور قلت کے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں۔ لاہورڈویژن کیلئے 21ہزار 602 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی۔ گوجرانوالہ کیلئے 310میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی۔ سرگودھا ڈویژن کیلئے 3 ہزار 697 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیا جاچکا ہے۔ راولپنڈی 271، ساہیوال کیلئے 60 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیا جاچکا ہے۔ بہاولپور ڈویژن کو 92 ہزار 295میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیاجاچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کیلئے 17 ہزار 711 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ ڈی جی خان 4 ہزار 143 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چینی فراہم کی میٹرک ٹن چینی روپے کلو میں فراہم کی گئی دستیاب نہیں علاوہ ازیں کرتے ہوئے چینی سٹاک شوگر ملز میں چینی کے خلاف چینی کی
پڑھیں:
لاہور ہائی کورٹ سے وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز شریف کیلئے بڑا ریلیف
سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ نے سیلمان شہباز شریف کے خلاف باؤنس چیک کے متعلق سیشن کورٹ کے اندراج مقدمہ کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا ۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے سلیمان شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ سلیمان شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کا آرڈر حاصل کرنے والے قتیل انوارِ الحسن کے وکیل سید فراز حیدر شیرازی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان شہباز شریف کی جانب سے ادائیگی کرنے کے لیے مہلت لی گئی ہے عدالت سے بھی مہلت کی استدعا ہے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
چیف جسٹس نے ،سید فراز حیدر شیرازی ایڈوکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر کیس بنتا ہے تو شہادت ضائع کیوں ہو ، آپ دلائل دیں تاکہ اس کا فیصلہ کریں ،آپ نے ہی ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے درخواست دائر کی تھی اور دلائل دئیے۔ سلیمان شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اندراج مقدمہ کی جو درخواست دی گئی ، اس میں سلیمان شہباز شریف کو فریق ہی نہیں بنایا گیا ، اندراج مقدمہ کے لئے جو درخواست دی گئی اس میں پتہ بھی نہیں تھا، لیگل نوٹس بھیجا گیا ، اس کا جواب دیا گیا، کمپنی کے پانچ چیک چوری ہوئے تھے جن کا مقدمہ درج کروایا گیا ، وکیل جو چیک چوری ہوئے اس میں مقدمہ درج ہوا ، فریق دوئم کوچائیے تھا کہ اس ایف آئی آر میں اپنا موقف پیش کرتے، انہوں نے مقدمہ کی تفتیش میں تعاون کرنے کی بجائے علیجدہ ایف آئی آر کی درخواست دی ، وکیل قتیل انوار الحسن نے جواب دیا لیپ ٹاپ پرچیز آرڈر دیا گیا ، جس کے عوض چیک دئیے گئے جو باؤنس ہوئے۔ 22 اپریل کو چیک باؤنس ہوئے ، انہوں نے اگلے روز چیک چوری کا مقدمہ درج کروادیا۔
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری
چیف جسٹس نے سید فراز حیدر شیرازی ایڈوکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سترہ لیپ ٹاپ ہیں ، کس کمپنی کے ہیں ، اتنے سستے تو آج تک نہیں سنے۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کمپنی میں ایسے ہی لیپ ٹاپ چلتے ہیں، مختلف اوقات میں لیپ ٹاپ دئیے گئے۔ صدر انجمن تاجران الیکٹرانکس اور ایک تاجر محمد اختر نے کمپنی کے ایماء پر ادائیگی کے لئے دو ماہ کی مہلت کی ۔ کمپنی کے ایماء پر ان تاجروں نے پولیس کی موجودگی میں چیک لے کر ادائیگی کے لئے دو ماہ کی مہلت لی۔
ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سلیمان شہباز شریف کے خلاف باؤنس چیک کے متعلق سیشن کورٹ کا اندراج مقدمہ کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔