لاہور ہائیکورٹ: جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت کا حکم جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے این اے 175 مظفر گڑھ کے انتخابی شیڈول کو معطل کر دیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 14 جولائی کو جاری انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے، درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، جن میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق سوالات شامل ہیں۔
سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے
حکمنامے میں کہا گیا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتی ہے، اٹارنی جنرل آف پاکستان کو 27 اے کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے، عدالت مزید سماعت 10 ستمبر کو کرے گی۔
یاد رہے کہ جمشید دستی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنی نااہلی کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن جمشید دستی
پڑھیں:
پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط
اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔
خط کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر اینٹی کرپشن انکوائری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائری الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پی کے 79 کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہے، الیکشن ٹربیونل بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کام کرتےہیں۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے خلاف جاری نوٹس واپس لیےجائیں، نوٹس واپس نہ لیے گئے تو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور دیگر افسران کوذاتی حثیت میں طلب کیا جائے گا۔