10 کروڑ کی ’A1‘ نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعتکار انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
پاکستان کی مہنگی ترین اور نایاب نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعت کار مزمل پراچہ انتقال کرگئے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
مزمل پراچہ نے جون 2024 میں سندھ حکومت کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی نایاب و انوکھی نمبر پلیٹس میں سے سب سے منفرد نمبر پلیٹ خریدی تھی۔
انہوں نے 10 کروڑ روپے میں ’اے ون‘ نمبر کی پلیٹ خریدی تھی جس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
اب اطلاعات آرہی ہیں کہ مزمل پراچہ کا دبئی میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔
یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نمبر پلیٹ
پڑھیں:
محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔