وفاقی کابینہ میں وزیر توانائی اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم کا بہترین کارکردگی پر خط
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل وفاقی وزرا میں کارکردگی کے اعتبار سے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم نے اویس لغاری کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ہے اور ان کے لیے خصوصی تہنیتی خط بھی تحریر کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تہنیتی خط میں کہا ہے کہ اویس لغاری نے 780ارب روپے کا گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 6انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز سے معاہدے ختم کرنے اور اصلاحات سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔وزیراعظم نے خط میں ذکر کیا کہ 8روپے 35پیسے فی یونٹ کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا، امید ہے کہ اویس لغاری اور ان کی ٹیم مزید اچھا کام کرے گی جس سے توانائی سیکٹر میں بہتری اور معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اویس لغاری
پڑھیں:
وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب کے دوران ایک طالبہ درجان بی بی کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ تقریب میں اپنی تقریر کے دوران ایک طالبہ نے وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش کی۔ وزیراعظم نے طالبہ کو بلایا اور اٹھ کر طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ وزیراعظم نے طالبہ کے سر پر پیار دیا اور تمام حاضرین نے تالیاں بجائیں، شہباز شریف نے بھی تالیاں بجائیں اور طالبہ کی حوصلہ افزائی کی۔