بجلی سستی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اویس کیانی :نیپرامیں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیاجسے بعد میں جاری کیاجائے گا۔
سی پی پی اے نےجون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 65پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
نیپراکے مطابق جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سی پی پی اے نے درخواست جمع کرائی تھی،چیئرمین نیپراکے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سرکلر ڈیٹ بارے آگاہ کیا جائے،ڈسکوز کے گرشی قرض بارے ماہانہ اعدادوشمار کیا رہے ؟یہ اعدادوشمار دستیاب نہیں اس حوالے سے حکام کاکہناہے کہ وہ اتھارٹی کو جمع کروا دیں گے۔
چیئرمین نیپراکے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی سماعت 4 اگست کو ہے،تمام ڈسکوز کے اعدادوشمار سماعت میں پیش کریں گے۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
190ملین پاؤنڈ؛ عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے جج ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف درخواست نومبر کے دوسرے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں سنیں گے، آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے درخواست گزار اسامہ ریاض کی جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے متفرق درخواست پر سماعت کی۔
کشمیر کاذ کے لئے پوری قوم یکجا ہے ، شہباز حسین چوہدری
چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف راہی سے استفسار کیا کہ یہ معاملہ کیا ہے اور کیا یہ 2004 کا آرڈر ہے؟ جس پر ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004ء کے فیصلے میں ناصر جاوید رانا کو جوڈیشل سروس کے لیے اَن فٹ قرار دیا گیا تھا۔ اس لیے بطور جج انکی تعیناتی غیر قانونی ہے۔
وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ مرحوم وہاب الخیری صاحب کے کیس سے متعلق ہے، اگر وہ زندہ ہوتے تو اس فیصلے پر ضرور پہرہ دیتے، اس لیے انہوں نے پٹیشن دائر کی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ اسے نومبر کے دوسرے ہفتے میں سنیں گے، آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بزرگ خاتون کو راستہ دینے کی ویڈیو وائرل
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ناصر جاوید رانا کو کام سے روکا جائے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے وہ ریٹائر ہو چکے ہوں تو 14 دسمبر 2022 کے بعد حاصل کی گئی تمام مراعات اور واجبات واپس لیے جائیں، اور انہیں کسی بھی پینشن یا دیگر فوائد کا حق دار نہ قرار دیا جائے۔
عدالت نے کیس نومبر کے دوسرے ہفتے کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مزید :