ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا دی۔درخواست مالی سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا، ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کیلئے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے، ستمبر، اکتوبر اور نومبر کیلئے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گردشی قرض پر قابو پانے کیلئے بینکوں سے قرض کی ادائیگی جلد شروع ہونے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں کمی کیلئے بینکوں سے قرض کی ادائیگی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کے گردشی قرض سے چھٹکارے کیلئے حکومت اور کمرشل بینکوں کے درمیان معاہدے کے تحت کیش ادائیگیاں رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔معاہدے کے تحت بینک ایک ہزار 272ارب روپے کا قرض دیں گے۔(جاری ہے)
بینکوں سے قرض اور پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کے تحت گردشی قرض کے حجم میں 80فیصد سے زائد کمی ہو جائے گی۔683 ارب روپے سے پاور ہولڈنگ کمپنی کا سود ادا کیا جائے گا، 80ارب روپے گیس کے پاور پلانٹس کو ادائیگی کی جائے گی جبکہ باقی 512ارب روپے دیگر آئی پی پیز کو دئیے جائیں گے۔واپسی ڈیٹ سرچارج کے ذریعے کی جائے گی اور صارفین 3روپے 23پیسے فی یونٹ ڈیٹ سرچارج کے ذریعے قرض ادا کریں گے۔ 561 ارب کا گردشی قرض اصلاحاتی عمل سے ختم کیے جانے کا پلان ہے۔