راولپنڈی: مرکزی جامع مسجد مکی کے خطیب وامام پیر سید ثنا اللّٰہ کو اغوا کرلیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے خیابان سر سید سے مرکزی جامع مسجد مکی کے خطیب وامام پیر سید ثنا اللّٰہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔
پیر سید ثنا اللّٰہ کے بھائی سید عطا الحسن نے پولیس کو درخواست دے دی، بھائی مسجد کے امام وخطیب ہیں۔
سید عطا الحسن نے کہا کہ گزشتہ روز مغرب کی نماز کے بعد امامت کرکے فارغ بیٹھے تھے، سیاہ رنگ کی ویگو پر پینٹ شرٹ پہنے چھ نامعلوم افراد آئے اور بھائی کو زبردستی لیکر چلے گئے، نامعلوم افراد نے دریافت کرنے پر کچھ نہ بتایا۔
ایڈیشنل ایس ایچ او اور ڈیوٹی آفیسر کی موجودگی میں درخواست دی لیکن ہمیں کہاگیا ایس ایچ او آئیں گے تو بتائیں گے، ابھی تک نہ درخواست پر کاروائی ہوئی اور نہ ہی کچھ بتایا جارہا ہے.
ایس ایچ او پیرودھائی علی عباس نے کہا کہ درخواست ملی ہے یا نہیں معلوم نہیں، چیک کرلیتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کا ڈنڈوں اور پتھروں سے سر کچل دیا
پتوکی کے چوک جھلار میں نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کو ڈنڈوں اوراینٹوں کے وار کر کے بے دردی سے مار ڈالا۔بندریا کی ہلاکت کے بعد اس کے مالک عبدالعزیز نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں اس نے کہا کہ بندریا 4 سال سے اس کے پاس تھی اور وہ اس کے خاندان کا فرد تھی۔عبدالعزیز نے کہا کہ اس کی بندریا بھینسوں کے باڑے میں تھی کہ نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے اس کا سرکچل دیا،بندریا کی ہلاکت پر اس کا پورا خاندان غم زدہ ہے۔ بندریا کے مالک کی درخواست پر پولیس نے 4 دن بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔