کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
—جنگ فوٹوز
کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق چائنہ پورٹ کے قریب سے مردہ ملنے والے جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کہاں مقیم تھے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے، لڑکی کے گھر والوں سے رابطے میں ہیں، وہ کراچی آئیں گے، دہرے قتل کی تفتیش کر رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ دہرے قتل کا مقدمہ بوٹ بیسن پولیس نے سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیا کلفٹن چائنہ پورٹ، جھاڑیوں سے گوجرنوالہ کے مرد اور خاتون کی لاشیں ملیں کراچی: سمندر کے قریب سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمددوسری جانب مقتول جوڑے کا نکاح نامہ منظرِ عام پر آ گیا، مرنے والے میاں بیوی تھے، جن کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔
دستاویز کے مطابق مقتول ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا، دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو چائنہ پورٹ کے قریب ہی فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا، شبہ ہے کہ قاتلوں کی تعداد بھی کم از کم 2 تھی۔
واضح رہے کہ بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب جھاڑیوں سے 30 سالہ ساجد مسیح ولد عارف مسیح اور 18 سالہ ثناء آصف دختر محمد آصف کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کرقتل کیا گیا۔
مقتولین ایک ہی گاؤں ڈاک خانہ لالہ پل عبداللّٰہ پور تحصیل نوشیرہ ورکاں گجرانوالہ کے رہائشی تھے۔
مقتولہ ثناء آصف کے بھائی وقاص علی کی مدعیت میں تھانہ تتلے علی ضلع گوجرنوالہ میں 17 جولائی 2025ء کو مقتول ساجد مسیح کے خلاف ثناء آصف کے اغواء کا مقدمہ درج ہے۔
مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون، نقدی اور کچھ پاسپورٹ سائز تصاویر ملی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چائنہ پورٹ کے قریب قتل کی
پڑھیں:
کراچی: ہیڈ کانسٹیبل نے تلخ کلامی پر بھتیجے کو قتل کردیا
فائل فوٹوکراچی کے علاقے گارڈن میں ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار نے تلخ کلامی پر اپنے بھتیجے کو قتل کردیا، مقتول ریٹائرڈ پولیس اکاؤنٹنٹ کا بیٹا تھا۔
پولیس کے مطابق گارڈن میں جمن شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عبداللّٰہ اعوان کے نام سے ہوئی۔ مقتول عبداللّٰہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار مبارک کا بیٹا ہے جو پولیس میں اکاؤنٹنٹ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت دیرو میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن تھانے میں ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار مقتول عبداللّٰہ کا چچا ہے، ملزم نے سرکاری اسلحے سے گزشتہ روز تلخ کلامی کے بعد قتل کیا، ملزم ذوالفقار کوحراست میں لے لیا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ذوالفقار کو معطل کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے، ذاتی رنجش پر چچا نے بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔