ملک میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 مختلف مقامات سے 3 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 245.

56 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 2 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

مانسہرہ میں قراقرم ہائی وے روڈ پر ایک کالج کے قریب کارروائی کے دوران ایک شخص کے قبضے سے 700 گرام چرس برآمد کی گئی جب کہ جامشورو میں ایک یونیورسٹی کے قریب بس میں سوار مسافر سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتے تھے۔

رنگ روڈ پشاور کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ جامشورو بس اسٹاپ پر ایک خاتون سے 3 کلو آئس ملی۔ آر سی ڈی روڈ حب پر ایک ٹرالر سے 21.6 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سیالکوٹ کے علاقے اوتھیان کے قریب ایک گاڑی سے 5 کلو آئس، 3.6 کلو افیون اور 3.6 کلو چرس پکڑی گئی۔ موٹر وے M-2 چکری انٹرچینج کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 142.740 کلو چرس اور 37.820 کلو افیون برآمد ہوئی، جہاں سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

مانسہرہ میں قراقرم ہائی وے پر ہی ایک اور کارروائی میں 12 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ شیخوپورہ کے پھولوں والا چوک کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار سے ایک کلو چرس اور 500 گرام افیون برآمد کی گئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان برآمد ہوئی کو گرفتار کے دوران کے قریب کلو چرس

پڑھیں:

کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔

دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔


متعلقہ مضامین

  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • پاک افغان بارڈر پر چیک پوسٹیں ختم کرنے کے حامی شرپسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • آن لائن منشیات فروش گروہ کے 2خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار
  • واٹس ایپ چیٹ نے کروڑوں پاؤنڈز کا منشیات کا دھندا ٹھپ کروادیا، جانیے جرم و سزا کی یہ کہانی
  • پیٹرول پمپ پر بجلی چوری؛ سیپکو اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
  • طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی