امتحان میں فیل ہونے پر طالب علم نے دریا میں چھلانگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
آزاد کشمیر کے چکوٹھی سیکٹر میں میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ طالب علم نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق چھوٹے بھائی کو بچانے کی کوشش میں بڑے بھائی نے بھی دریا میں چھلانگ لگائی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو شام ساڑھے 4 بجے کے قریب لائن آف کنٹرول کے قریب چکوٹھی سیکٹر کے گاؤں دھرنگ میں پیش آیا جو دریائے جہلم کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔
پولیس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت وقاص اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے بتایا کہ 16 سالہ کاشف میٹرک کے امتحانات میں متعدد مضامین میں فیل ہونے پر شدید پریشان تھا اور اسی وجہ سے اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔
عینی شاہدین کے مطابق کاشف کا بڑا بھائی وقاص جس نے اسے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگائی، وہ 25 سالہ فوجی سپاہی ہے جو چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے دونوں ہی دریا میں بہہ گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ مقامی رضاکار اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دونوں بھائیوں کی تلاش شروع کر دی۔
واضح رہے کہ اس قبل بھی رواں ماہ وادی جہلم میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آ چُکا ہے۔
15 جولائی کو ساون گاؤں کے عمر عزیر نامی ایک اسکول ٹیچر نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی تھی اور پھر ان کی لاش دریا میں تقریباً 10 کلومیٹر نیچے کی طرف سے 4 دن بعد ملی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دریا میں چھلانگ نے دریا
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔
پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔
طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے
مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔