Express News:
2025-09-17@21:34:13 GMT

کیپٹن باسط علی خان شہید کی چوتھی برسی پر والدہ کا پیغام

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

پاکستان کی مٹی دفاع وطن میں جان قربان کرنے والے شہداء کے خون سے رنگی ہے، امن دشمنوں نے جب بھی سرزمین پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر وطن کی پکار پر لبیک کہا۔

ایسے ہی بہادر سپوتوں میں سے کیپٹن باسط علی خان شہید ہیں جو ملکی دفاع کی خاطر آخری گولی اور خون کے آخری قطرے تک لڑے۔ کیپٹن باسط علی خان شہید انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

کیپٹن باسط علی خان نے اپریل 2016 میں کمیشن حاصل کیا اور پاک آرمی کی بلوچ رجمینٹ میں شمولیت اختیار کی۔ کیپٹن باسط علی خان کو 2017 کے پیسز مقابلوں میں پاک فوج کے بہترین آفیسر ہونے کا اعزاز ملا۔

کیپٹن باسط علی خان کو 13 جولائی 2021 کو ضلع کرم کے علاقے زیوا میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا حکم ملا۔ انہوں نے جان کی پروا نہ کرتے ہوئے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن باسط علی خان دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا۔

کیپٹن باسط علی خان شہید کے ورثاء نے اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا۔ شہید کی والدہ نے کہا کہ ’’الحمداللہ مجھے باسط کی شہادت پر بہت فخر ہے۔ شہادت سے قبل باسط سے بات ہوئی تھی اور وہ بہت خوش تھا، باسط ہمشہ مجھ سے شہادت کی دعا کا کہتا تھا۔‘‘

آج کیپٹن باسط علی خان شہید کی شہادت کی چوتھی برسی ہے جس پر پوری قوم انکی لازوال قربانی پر فخر محسوس کرتی ہے۔ کیپٹن باسط علی خان شہید کی یہ قربانی ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، پاکستانی قوم شہدا کی مقروض ہے اور شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج پاکستان محفوظ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیپٹن باسط علی خان شہید شہید کی

پڑھیں:

بلوچستان، کیچ میں آئی ای ڈی دھماکےمیں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،کلیئرنس آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید جبکہ کلیئرنس آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں 15 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

 دھماکے کے نتیجے میں پاک دھرتی کے پانچ بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء میں کیپٹن وقار احمد ، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی نیٹ ورک ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ، ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سرزمین بلوچستان کا وقار، کیپٹن وقار احمد شہید
  • تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی تربت آمد، شہید کیپٹن سمیت 4 جوانوں کے جنازے میں شرکت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی تربت آمد، شہید کیپٹن سمیت 4 جوانوں کے جنازے میں شرکت
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
  • کیچ: آئی ای ڈی دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت
  • بلوچستان، کیچ میں آئی ای ڈی دھماکےمیں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،کلیئرنس آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان: دشت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید