ایک اذان کی تکمیل کیلئے 22 شہادتیں: دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
ایک اذان کی تکمیل کیلئے 22 شہادتیں: دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز
مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے، 13 جولائی 1931 کو ایک اذان کی تکمیل کے لیے 22 کشمیری مسلمانوں نے اپنی جانیں دیں لیکن ظلم کے آگے سر نہ جھکایا۔
تفصیلات کے مطابق 13 جولائی 1931 کو سرینگر سینٹرل جیل کے باہر قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا گیا احتجاج عزم و ہمت کی لازوال داستان بن گیا، یہ شہادتیں اس جدوجہد کا آغاز تھیں جس نے کشمیر میں آزادی کی چنگاری کو شعلہ بنا دیا۔
احتجاج کے دوران ایک شخص نے اذان دینی شروع کی تو ڈوگرہ راج کے سپاہیوں نے اسے فائرنگ کرکے شہید کردیا تو دوسرا شخص اذان دینے لگا، ڈوگرہ سپاہیوں نے اسے بھی شہید کردیا، ایک کے بعد ایک کشمیری جان کی بازی ہارتا گیا مگر اذان مکمل کی گئی اور جب اذان کا آخری کلمہ ادا کیا گیا تو 22 کشمیری شہید ہوچکے تھے۔
ان شہدا کی یاد میں ہر سال کی طرح آج بھی 13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی جانب سے شہدا کی یاد میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور دعائیہ تقاریب ہوں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپوں کے گھپلوں کا انکشاف،محسن نقوی بھی زد میں آسکتے ہیں؟ ایران کا جوہری مذاکرات کے لیے نئی شرائط کا اعلان پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پتھر مار کر کریش کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال علی امین گنڈا پور کی لاہور آمد، پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے دنیا بھر میں کے لیے
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی ملاقاتیں‘ آئی ایف سی سے ریکوڈک منصوبے کی جلد تکمیل پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اپنی ٹیم کے ہمراہ مسٹر ریکارڈو پْلِتی، ریجنل وائس پریذیڈنٹ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن برائے مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا، ترکی، افغانستان اور پاکستان سے ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے مضبوط معاشی اشاریوں کو اجاگر کیا۔ سینیٹر اورنگزیب نے آئی ایف سی کے شراکتی کردار‘ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آئی ایف سی کے اہم کردار پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ دونوں فریقوں نے آئی ایف سی کے اہم ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔ وزیرِ خزانہ نے اسلام آباد میں آئی ایف سی کے نئے ریجنل دفتر کے قیام کا خیرمقدم بھی کیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے بھی ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں اور تیل کی فراہمی کے منصوبوں میں آئندہ تعاون کی امید ظاہر کی۔ دونوں فریقین نے پاکستان کے لیے نئے کنٹری انگیجمنٹ فریم ورک کی تیاری پر اتفاق کیا۔