Islam Times:
2025-09-18@13:52:43 GMT

کشمیری آج ”یوم شہدائے کشمیر“ منا رہے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

کشمیری آج ”یوم شہدائے کشمیر“ منا رہے ہیں

شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج 13 جولائی 1931ء کے شہداء اور دیگر تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ”یوم شہدائے کشمیر” منا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج ”یوم شہدائے کشمیر“ کے موقع پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ہڑتال اور سری نگر کے نقشبند صاحب میں واقع شہداء قبرستان کی طرف مارچ کی کال دے رکھی ہے جہاں 13 جولائی کے شہداء مدفون ہیں۔ حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہڑتال اور مارچ کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں تاکہ بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنے شہداء کے عظیم مشن کو جاری رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت جاری جدوجہد اسی تحریک کا تسلسل ہے جو 13 جولائی 1931ء کے عظیم شہداء نے شروع کی تھی، کشمیریوں کی یہ جدوجہد شہداء کے پاکیزہ خون سے پروان چڑھی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے 1931ء میں آج ہی کے روز 22 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ شہید ہونے والے یہ افراد ان ہزاروں لوگوں میں شامل تھے جو عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر سرینگر سینٹرل جیل کے باہر اکھٹے ہوئے تھے جس نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکمرانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا کہا تھا۔ نماز ظہر کے وقت ایک کشمیری نوجوان نے جب اذان دینا شرو ع کی تو مہاراجہ کے فوجیوں نے اسے گولی مار کر شہید کر دیا۔ اس کے بعد ایک اور شخص اذان پوری کرنے کیلئے کھڑا ہوا تو اسے بھی شہید کر دیا گیا۔ یوں اذان مکمل ہونے تک 22 کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ان عظیم شہداء کی یاد میں ہر برس 13جولائی کو ”یوم شہدائے کشمیر” کے طور پر مناتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوم شہدائے کشمیر اور دنیا

پڑھیں:

بلوچستان، کیچ میں آئی ای ڈی دھماکےمیں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،کلیئرنس آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید جبکہ کلیئرنس آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں 15 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

 دھماکے کے نتیجے میں پاک دھرتی کے پانچ بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء میں کیپٹن وقار احمد ، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی نیٹ ورک ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ، ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • فکر سے عمل تک، نثار شاہ جی کی جہدوجہد
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت
  • ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور
  • کیچ: آئی ای ڈی دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان، کیچ میں آئی ای ڈی دھماکےمیں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،کلیئرنس آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک