پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) نے دنیا کی تیزترین کمرشل پرواز کا ریکارڈ 1962 میں قائم کیا تھا، جو آج 63 سال بعد بھی ناقابلِ شکست ہے۔ 

یہ تاریخی پرواز لندن ہیٹرو سے کراچی تک صرف 6 گھنٹے، 43 منٹ، اور 51 سیکنڈ میں مکمل ہوئی۔ پرواز کے کپتان عبداللہ بیگ تھے، اور اس دوران طیارے نے 938 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار حاصل کی۔

PIA نے یہ کارنامہ Boeing 720 طیارے کے ذریعے انجام دیا، اور یوں یہ ادارہ ایشیا کی پہلی ایئرلائن بن گیا جس نے جیٹ طیارے متعارف کروائے۔ اس شاندار روایت کی بدولت PIA نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی ہوا بازی میں بھی کئی نمایاں نقوش چھوڑے۔

1954 میں قائم ہونے والی PIA نے جلد ہی عالمی شہرت حاصل کی۔ 1964 میں یہ چین جانے والی پہلی غیر کمیونسٹ ایئرلائن بنی۔ 1985 میں PIA نے امارات ایئرلائن کے قیام میں تکنیکی معاونت فراہم کی، جب کہ 2005 میں ہانگ کانگ سے لندن کی سب سے طویل نان اسٹاپ کمرشل فلائٹ بھی اسی ادارے نے مکمل کی۔

PIA نے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا بلکہ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ جیسے جدید فیچرز کو جنوبی ایشیا میں سب سے پہلے متعارف کروایا۔

فی الحال، PIA کے پاس 32 طیاروں پر مشتمل بیڑا ہے، جن میں Airbus A320 اور Boeing 777 شامل ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد اس کے اہم آپریشنل مراکز ہیں۔ تاہم، 2020 میں پائلٹ لائسنس اسکینڈل اور سیفٹی آڈٹ کی ناکامی کے بعد یورپی یونین، برطانیہ اور امریکہ میں PIA پر سفری پابندیاں عائد ہو چکی ہیں۔

اب حکومت پاکستان نجکاری کے عمل کے ذریعے ادارے کی بحالی کے لیے سرگرم ہے۔ 2025 کے وسط تک چار بولی دہندگان ابتدائی مراحل سے گزر چکے ہیں، جو نجکاری میں دلچسپی کا مظہر ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مدینہ منورہ کی یونیسکو کے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شمولیت، کھانوں کے شعبے میں عالمی اعزاز

عالمی یومِ شہروں کے موقع پر اقوامِ متحدہ کی تنظیم برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) نے مدینہ منورہ کو اپنی ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ کی فہرست میں کھانوں  کے شعبے میں شامل کر لیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مدینہ منورہ سعودی عرب کا دوسرا شہر بن گیا ہے جسے یہ عالمی اعزاز حاصل ہوا، اس سے قبل 2021 میں بریرہ (Buraidah) کو یہ مقام ملا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ شمولیت مملکت کی مختلف اداروں کی مربوط قومی کوششوں کا نتیجہ ہے جن کی قیادت ’کلینری آرٹس کمیشن‘ نے کی۔

اس سلسلے میں مدینہ ریجن کی امارت، المدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی، نیشنل کمیشن برائے تعلیم، ثقافت و سائنس، اور مدینہ ریجن میونسپلٹی نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

مقامی کاروباری اداروں اور ماہرینِ خوراک کے اشتراک سے تیار کردہ نامزدگی فائل نے یونیسکو کے تمام سخت معیارات پر پورا اتر کر یہ عالمی اعزاز حاصل کیا۔

مدینہ منورہ، جو ہر سال لاکھوں زائرین کو خوش آمدید کہتا ہے، اپنے متنوع اور تاریخی کھانوں کی روایت کے لیے مشہور ہے۔

قدیم تجارتی و حج راستوں پر واقع ہونے کے باعث یہاں مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج کھانوں کے ذائقوں میں جھلکتا ہے۔

زرخیز آتش فشانی مٹی اور مقامی اجزا نے اس کے کھانوں کو ایک منفرد شناخت دی ہے۔

یونیسکو کی طرف سے یہ بین الاقوامی اعتراف نہ صرف مدینہ کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے بلکہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق مملکت کی عالمی قیادت اور ثقافتی اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
  • مدینہ منورہ کی یونیسکو کے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شمولیت، کھانوں کے شعبے میں عالمی اعزاز
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  •  بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں اعزاز، روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
  • برطانوی جڑواں بھائیوں نے دنیا کا سب سے وزنی کدو اُگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا