مولانا خان زیب کی شہادت سے امن کی کوشش کو دھچکا لگا ہے،انورزیب
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور امن مارچ کی کامیابی کے لئیے بھرپور کردار ادا کرنے والے مولانا خان زیب باجوڑ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے یہ بات اے این پی کے مرکزی نائب صدر انورزیب خان صوباء سینئیر نائب صدر ہاشم خان ضلعی صدر جاوید خان اور دیگر عہدیداران نے ایک مذمتی بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ مولانا خان زیب کو دہشت گردوں نے اس وقت اپنی بذدلانہ کارواء کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر امن مارچ کے لئیے لوگوں کو تیار کررہے تھے اس کارواء میں ان کا ایک ساتھی بھی شہید جبکہ دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوا ہے انہوں نے کہاکہ مولانا خان زیب کو دن دھاڑے دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانا جہاں ایک جانب افسوسناک عمل ہے وہاں ریاست کے لیے بھی سوچنے کی بات ہے کہ ایسا کیوں اور کیسے ہوا؟ انہوں نے کہاکہ مولانا خان زیب کی المناک شہادت سے ایک طرف اے این پی ایک مخلص رہنماء سے محروم ہوگء ہے وہاں دوسری طرف امن مارچ کے لئیے کی جانے والی کوششوں کو بھی دھچکا پہنچا ہے انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے پرزور اپیل کی کہ مولانا خان زیب اور ان کے ساتھیوں کی شہادت و زخمی ہونے کی کارواء میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا? عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء مولانا خان زیب کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گء جس میں مرکزی نائب صدر انور زیب خان ہاشم خان جاوید خان سمیت ضلعی و صوباء عہدیداران و کارکنان نیبڑی تعداد میں شرکت کی شہداء کے بلند درجات اور واقعہ میں زخمی کی جلد صحتیابی کے لئیے خصوصی دعا کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مولانا خان زیب انہوں نے کے لئیے
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔