ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام اور مکمل خاتمےکے لیے ایک جامع قومی پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام اور مکمل خاتمےکے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ایک جامع قومی پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس پروگرام کا ہدف ہے کہ 2030 تک 165 ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جائے، اور تمام مثبت کیسز کا مفت علاج فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تشخیص، علاج اور آگاہی مہمات جاری ہیں تاکہ ہر شہری کو بروقت طبی سہولیات میسر آئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے، اور یہ مرض ایک عالمی صحت عامہ کا چیلنج بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور عوام کی صحت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کی 94 تحصیلوں میں کیمرے نصب کرنے کے فنڈز جاری
عرفان ملک:پنجاب کی ہرتحصیل اب مکمل طور پر سیف سٹی بننے کے آخری مراحل میں، پنجاب حکومت نے 94 تحصیلوں میں کیمرے نصب کرنے کے فنڈز جاری کر دئیے۔
حکومت پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی کیلئے 15ارب کے فنڈز جاری کر دیئے، کیمروں کی تنصیب کیلئے پوائنٹس کی نشاندہی اور سروے مکمل کر لئے گئے۔
جرائم و حادثات کی مناسبت سے تمام تحصیلوں کی میپنگ کی گئی، نئے کیمروں کی فیڈ کے لئے کوئی نئی بلڈنگ نہیں بنے گی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
تحصیل کے تھانوں میں کیمروں کی فیڈ براہ راست جائے گی، تھانوں کی فیڈ مرکزی سینٹرز تک پہنچے گی، لاہور سیف سٹی کا ڈیٹا 6 بیٹا بائیٹ سے بڑھا کر 15 بیٹا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
3بیٹا بائیٹ کا ڈیٹا فیصل آباد ، ملتان، راولپنڈی کو دیا جائے گا، پنجاب میں سیف سٹی کوریج 30جون 2026 تک مکمل کرلی جائے گی ۔