چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف مہم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، آئی جی اسلام آباد، سید علی ناصر رضوی ؛ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاسنگ، ڈائریکٹر آئی سی ٹی کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں اسلام آباد بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔

اس مہم کا مقصد سرکاری اراضی کو قابضین سے واگزار کرانا، عوامی راستوں، آبی گذرگاہوں اور گرین ایریاز کی بحالی اور شہریوں کو محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کے انسداد تجاوزات شعبے نے حالیہ دنوں میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قانون کے مطابق کارروائیوں میں درجنوں غیر قانونی دکانیں، تعمیرات اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ مزید کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں جاری رہیں گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد ایک خوبصورت اور منظم منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا گیا ہے اسے ہرطرح کی غیر قانونی و تجاویزات سے پاک رکھنے کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

چیئرمین سی ڈی اے نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں عوامی شکایات پر فوری عمل کیا جائے۔ مزید برآں واگزار کرائی گئی زمین پر دوبارہ تجاوزات روکنے کے لیے مستقل نگرانی کا نظام بھی قائم کیا جا رہا ہے۔شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نالوں کے اوپر کسی بھی قسم کی تجاوزات کی اطلاع فوری طور پر سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو دیں تاکہ ان غیر قانونی عمارات کو قانون کے مطابق سیل کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے شرائط عائد کردیں، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی قصور، گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو فون، اسرائیلی مظالم کی مذمت، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف کمشنر اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات