سی ڈی اے کو تمام تجاوزات فوری ہٹانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
اسلام آباد (نجیب ملک ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کام نہ صرف تیز کرنے بلکہ معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ، تمام تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کو قانون کے مطابق ہٹانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی ورکس، ڈی سی سی ڈی اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکٹر سی چودہ ، سیکٹر سی پندرہ ، سیکٹر سی سولہ ، سیکٹر ای بارہ اور سیکٹر آئی بارہ میں ترقیاتی کاموں کی اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کام نہ صرف تیز کیا جائے بلکہ معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹس، خاص طور پر ڈی سی سی ڈی اے، اپنے متعلقہ ونگز کے دفاتر کے ساتھ مل کر ان سیکٹرز میں اپنے دفاتر قائم کریں جہاں ترقیاتی کام جاری ہے، تاکہ عوامی مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کیا جا سکے۔ نیز، کیمپ دفاتر پر عوامی شکایات کو شفافیت کے ساتھ اور قانون و انصاف کے اصولوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام نئے سیکٹرز میں جدید اور خوبصورت لائٹنگ کے انتظامات اور سڑکوں کی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مختلف نئے سیکٹرز میں مرکزی داخلی راستوں کو کشادہ کرنے اور تمام تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کو قانون کے مطابق ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے خصوصاً لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنانے کی تاکید کی ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بننے والے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے ۔ سی ڈی اے کی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام متعلقہ ونگز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فنانس ونگ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے مناسب فنڈز مختص کئے جائیں تاکہ یہ جلد از جلد مکمل ہو سکیں ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے اعلیٰ معیار کی ترقیاتی کاموں کو یقینی بنا کر اور شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ اس مقصد کو موثر اور شفاف طریقے سے حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکٹرز میں ترقیاتی چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں ہدایت کی کہ کیا جائے انہوں نے
پڑھیں:
کراچی میں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3افراد گرفتار
کراچی:شہر بھر میں فری پارکنگ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔
شاہراہ فیصل پر سٹی وارڈن ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
میئر کراچی نے ٹیم کو مستقل بنیادوں پر معائنوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فری پارکنگ پالیسی پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت نے کراچی کے تمام ٹاؤنز سے پارکنگ فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس پر خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔