چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی ورکس، ڈی سی سی ڈی اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکٹر سی چودہ، سیکٹر سی پندرہ، سیکٹر سی سولہ، سیکٹر ای بارہ اور سیکٹر آئی بارہ میں ترقیاتی کاموں کی اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کام نہ صرف تیز کیا جائے بلکہ معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹس، خاص طور پر ڈی سی سی ڈی اے، اپنے متعلقہ ونگز کے دفاتر کے ساتھ مل کر ان سیکٹرز میں اپنے دفاتر قائم کریں جہاں ترقیاتی کام جاری ہے، تاکہ عوامی مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کیا جا سکے۔ نیز، کیمپ دفاتر پر عوامی شکایات کو شفافیت کے ساتھ اور قانون و انصاف کے اصولوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام نئے سیکٹرز میں جدید اور خوبصورت لائٹنگ کے انتظامات اور سڑکوں کی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مختلف نئے سیکٹرز میں مرکزی داخلی راستوں کو کشادہ کرنے اور تمام تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کو قانون کے مطابق ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے خصوصا لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بننے والے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔ سی ڈی اے کی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام متعلقہ ونگز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فنانس ونگ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے مناسب فنڈز مختص کئے جائیں تاکہ یہ جلد از جلد مکمل ہو سکیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے اعلی معیار کی ترقیاتی کاموں کو یقینی بنا کر اور شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ اس مقصد کو مثر اور شفاف طریقے سے حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پرغیرقانونی قبضے کا انکشاف،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا سابق چیف جسٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق ہو گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں تمام سیکٹرز میں ترقیاتی ترقیاتی کاموں کو چیئرمین سی ڈی اے
پڑھیں:
کوئٹہ، محسن نقوی کی زیر صدارت بلوچستان کے امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد
اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر محسن نقوی کو امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اس میں درپیش رکاؤٹوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کے امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا۔ جس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی جی لیویز، حکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر محسن نقوی کو امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اس میں درپیش رکاؤٹوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر وفاق اور صوبائی حکومت نے اتفاق کیا کہ پاکستان دشمن عناصر کے لئے زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ سکیورٹی فورسز کی نہیں، پوری قوم کی جنگ ہے۔ سب ورژن اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔