کراچی میں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کراچی:
شہر بھر میں فری پارکنگ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔
شاہراہ فیصل پر سٹی وارڈن ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
میئر کراچی نے ٹیم کو مستقل بنیادوں پر معائنوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فری پارکنگ پالیسی پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت نے کراچی کے تمام ٹاؤنز سے پارکنگ فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس پر خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔