کراچی: سمندر کے قریب سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
جنگ فوٹوز
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں سمندر کے قریب سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
مرنے والے مرد اور عورت کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں جبکہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقتول نوجوان کو ساجد مسیح جبکہ مقتولہ کو ثناء آصف کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، دونوں کا تعلق گوجرانولہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موقع سے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے دو خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
کرائم سین سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
دونوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چکوال: سیلفی لیتے ہوئے 2 نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق
—فائل فوٹوچکوال کے لکھوال ڈیم میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں نوجوان سیلفیاں لے رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے ڈیم میں گر گئے۔
حکام نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ادھر بلوچستان کے ضلع دکی میں انبار ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب گئیں۔ بچیوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔