مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
اسلام آباد:مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث بالائی علاقوں، وسطی و جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سلسلے کے تحت زیادہ تر بارشیں ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں ہونے کا امکان ہے۔
لاہور میں مون سون کے کمزور سسٹم کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے جبکہ حبس کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسلادھار بارش کے بجائے ہلکی بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ آج زیادہ تر موسم خشک گرم رہے گا جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے تاہم زیادہ بارش کا امکان کم ہے۔
پی ٹی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 31 جولائی تک برقرار رہے گا۔
مون سون کے پانچویں اسپیل کی آمد کے حوالے سے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمیٰ اور محکمہ ہاوسنگ بروقت انتظامات کے لیے سرگرم عمل ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کے پاک افغان مزاکرات سے قبل ترکی میں ہوں گے،
پاک، افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے اور غزہ امن منصوبے پر 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کی تیاری مکمل کرلی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی جبکہ پاک افغان ڈائیلاگ سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں پاکستان کا فعال کردار سامنے آیا ہے۔