وزیر داخلہ کی ہدایت پراسلام آباد صرف’’سیف سٹی نہیں سمارٹ سٹی” بنے گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
طیب سیف :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پراب اسلام آباد صرف “سیف سٹی نہیں سمارٹ سٹی” بنے گا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے نے احکامات جاری کر دیئے ،اسلام آباد میں داخل ہونے والی ہر گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانا لازمی قراردے دیاگیا،ایکسائز کی مدد سے اسلام آباد رجسٹریشن والی گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکاکہناہے کہ ایم ٹیگ والی گاڑیوں کو حفاظتی نقطہ نگاہ سے ٹریک بھی کیا جا سکے گا،ٹیگنگ ہونے سے ہمیں شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر مسائل کا وقت سے پہلے پتا چلے گا ۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مطابق ایم ٹیگ والی گاڑیوں سے پارکنگ فیس آن لائن وصول کی جائے گی ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست قرار دے دی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2025ء) اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست قرار دے دی، وزیر خارجہ کے مطابق امریکا میں عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست اور باقاعدہ پراسس کے بعد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدالتوں سے سزا سے متعلق سوال پر عافیہ صدیقی کیس کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ امریکا میں اٹلانٹک کونسل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا جب کوئی ریاست کے مقابل ہتھیار اٹھائے گا اور وہ سب کچھ کرے گا جو نو مئی کو کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، جس طرح عافیہ صدیقی کئی عشروں سے امریکا میں قید ہیں، نہ جانے کب تک رہیں گی، اس پر یہ کہنا مناسب نہیں کہ منصفانہ قانونی عمل اختیار نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست سے پہلے چندے کے لئے میرے پاس آتے تھے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اگست 2014 کے دھرنے سے معاشی نقصان ہوا، کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اسے کوئی حق نہیں کہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔