چکوال: راولپنڈی سے لاہور آنے والی بس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 9 مسافر جاں بحق، 30 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
اسلام آباد، راولپنڈی (آئی این پی، اپنے سٹاف رپورٹر سے) چکوال کے قریب موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافر بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، 14 سالہ بچی خدیجہ خلیق، 2 سالہ بچی حرم خلیق، 45 سالہ سردار ندیم اور 38 سالہ منشا بیگم شامل ہیں۔معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس
پڑھیں:
چکوال، مسافر بس کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چکوال میں موٹر وے ایم 2 پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 زخمی ہیں، مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ موٹر وے ایم 2 پر بس کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چکوال میں موٹر وے ایم 2 پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 زخمی ہیں، مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جامشورہ میں نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور اور بس کا ہیلپر شامل ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک ہے، مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی۔