ہم ہرگز غزہ کے عوام کا خون ضائع نہیں ہونے دینگے، خلیل الحیہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں حماس کے سینئر رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم فضائی امداد کہلانے والی تمسخرانہ کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ نسل کشی کے جرم کو چھپانے کیلئے محض پروپیگنڈہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "خلیل الحیه" نے کہا کہ غزہ کے عوام کی قربانیوں اور مظلومیت کی صدا ہمارے کانوں میں امانت ہے۔ اس لئے ہم کبھی بھی اپنی عوام کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے غزہ کی عوام کی ثابت قدمی کو سراہا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے حریت پسند ایک ایسا بوجھ اٹھا رہے ہیں جسے پہاڑ بھی برداشت نہیں کر سکتے اور عالمی طاقتیں اس کے سامنے بے بس ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزاحمتی قوتوں کو سلام پیش کیا۔ خلیل الحیہ نے القسام بریگیڈ، سرایا القدس اور دیگر گروپوں کے مجاہدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی کارروائیوں کے ذریعے دشمن کے "گیڈعون رتھ" نامی فوجی آپریشن کو ناکام بنا دیا۔ دشمن آرمی چیف اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے نہتی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم نے رفح کراسنگ کو موت اور بھوک کا راستہ بنا دیا تا کہ وہ ہماری عوام کو جبری بے گھر کرنے کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنا سکے۔ ہم پورے اعتماد کے ساتھ مصر کے فیصلہ کن موقف کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ غزہ نہ تو بھوک سے مرے گا اور نہ ہی یہ قبول کرے گا کہ دشمن رفح کراسنگ کو بند رکھے۔
حماس کے اس اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا کہ ہم قابل قدر اقدامات، خاص طور پر یمن کی فوجی و عوامی حمایت کے ساتھ ساتھ عالمی تحریکوں اور غزہ کے لیے سمندری و زمینی امدادی قافلوں جیسے موثر اقدامات کے ساتھ فخر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم آخر تک غزہ میں اپنی عوام کے ساتھ وفا نبھائیں گے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ مصیبت ختم ہو گی اور حق غالب آئے گا۔ مذاکرات کے بارے میں خلیل الحیہ نے کہا کہ جب تک غزہ کی پٹی میں ہمارے بچے اور خواتین محاصرے، نسل کشی و بھوک کا شکار ہیں، مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہمارے لوگوں کے لیے فوری اور باعزت خوراک و ادویات کی ترسیل، مذاکرات کو جاری رکھنے کی افادیت کا واحد حقیقی اور سنجیدہ ثبوت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کبھی بھی قبول نہیں کریں گے کہ ہماری قوم اور اس کے مصائب کو قابضین کی سیاست کی نذر کیا جائے۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم فضائی امداد کہلانے والی تمسخرانہ کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ نسل کشی کے جرم کو چھپانے کے لیے محض پروپیگنڈہ ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم امت اسلامی سے کہتے ہیں کہ آج کی خاموشی کمزوری کی نہیں بلکہ جرم کی علامت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خلیل الحیہ نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ غزہ کے کے لیے
پڑھیں:
گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
گلگت میں یومِ آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں ایف سی آر اور بادشاہت کا خاتمہ کیا، جس سے اس خطے میں عوامی حقوق کی بنیاد رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہاں کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کا فخر اور استحکام کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں