City 42:
2025-11-02@00:58:04 GMT

سیلاب سے  ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند

اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT

سٹی42:  ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے  ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ موٹر وے پر ہر طرح کی ٹریفک بند ہے۔

موٹر وے ملتان سے جھانگڑہ انٹرچینج تک اب تک ٹریفک کے لیے بند ہے ، ترجمان موٹر وے کے مطابق پانی کا بہاؤ کم ہونے تک موٹروے بحال نہیں ہو سکے گی۔

سیلاب سے ملتان میں 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر  ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ متوازی پائپ لائنوں سے گیس کی سپلائی جاری ہے، فی الحال کسی علاقےمیں گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورمیں فوج، نیوی اور  ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، ضلع میں 9 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی، کئی افراد تاحال  لاپتا ہیں، سیلابی پانی اترنے کے بعد اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دریائے ستلج میں ایمپریس برج پرپانی کم ہونے لگا لیکن اب بھی درمیانہ درجے کا سیلاب بر قرار ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل

کراچی کے تین تالور کے مقام پر ٹریفک سگنلز کے خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک شہری نے اس موقع پر اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ سگنل خراب ہونے کے باوجود کیمروں کے فعال ہونے کے باعث وہ کس طرح اپنی گاڑی چلائیں۔

ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ وہ کافی دیر سے سگنل پر کھڑے ہیں، لیکن چونکہ صرف سرخ لائٹ جل رہی ہے اور سگنل کھل نہیں رہا، اس لیے وہ اس مقام پر پھنس گئے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ای چالان جاری ہو سکتا ہے، کیونکہ سامنے کیمرے لگے ہیں اور انہیں کمیروں سے ڈر لگتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل بھی دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ ’سگنل توڑنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں، اس وقت تک انتظار کریں جب تک کوئی اسے ٹھیک نہ کر دے، ورنہ ای چالان آپ تک پہنچ جائے گا‘۔

رمیز نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا کہ ’کمبل اور تکیہ لے کر سگنل لائٹ پر سو جائیں‘، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’دو چھوٹے تولیے لے کر نمبر پلیٹس ڈھانپیں اور اطمینان سے خراب سگنل کراس کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے

واضح رہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے جدید کیمروں اور ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کے ذریعے ای چالان کا نظام متعارف کرایا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کی جا سکے۔ سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے بعد مختلف شاہراہوں اور سگنلز پر گاڑیوں کی خلاف ورزیوں کو خودکار طریقے سے ریکارڈ کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر الیکٹرانک چالان جاری کیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ای چالان ریڈ سگنل کراچی ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • جہلم ویلی، امتحانی نتائج میں فیل ہونے پر طالب علم کی خودکشی
  • چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
  • کراچی میں 4سال قبل چوری شدہ موٹرسائیکل کا چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
  • ای چالان: کراچی میں کن مقامات پر کیمرے  نگرانی کررہے ہیں؟
  • سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں چیک کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد
  • امریکا: شٹ ڈاؤن سے 4 کروڑ افراد کے خوراک سے محروم ہونے کا خدشہ
  • اینٹی اسموگ گنز سے لاہور میں پانی کا بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
  • روس پر امریکی پابندیاں، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ