کراچی میں پارکنگ فیس وصول کرنیوالے 3 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
میئر کراچی نے ٹیم کو مستقل بنیادوں پر معائنوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فری پارکنگ پالیسی پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فری پارکنگ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔ شاہراہ فیصل پر سٹی وارڈن ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ میئر کراچی نے ٹیم کو مستقل بنیادوں پر معائنوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فری پارکنگ پالیسی پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت نے کراچی کے تمام ٹاؤنز سے پارکنگ فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس پر خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا جس میں ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی اور پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا، ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سوئی سدرن اور ناردرن کو پہلے سے وصول شدہ 30لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، درآمدی گیس پر گیس کنکشن کے لئے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہے۔
سوئی سدرن اور ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی، ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔
ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا، درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔
Post Views: 3